ریلائنس انڈسٹریز نے گذشتہ برس جاری کیے گئے رائٹس ایشو کے آخری قسط کی ادائیگی کی تاریخ اعلان کردیا ہے۔ شیئر ہولڈر آئندہ پیر یعنی 15 نومبر سے 29 نومبر کے درمیان رائٹس ایشو کی آخری قسط کی ادائیگی کرسکیں گے۔ ادائیگی کی آخری تاریخ کے دو ہفتوں کے اندر ہی شیئر ہولڈروں کے کھاتوں میں شیئر کریڈٹ ہونے کی توقع ہے۔
53,125 کروڑ روپے کے رائٹس ایشو میں ریلائنس نے 42.26 کروڑ شیئر 1,257 روپے فی شیئر کے حساب سے جاری کیے تھے۔ جن میں سے اب تک ریلائنس نے 628.5 روپے فی شیئر یعنی نصف رقم اکٹھا کرلی ہے۔ 50 فیصدی رقم یعنی 628.5 روپے فی شیئر کی رقم کی ادائیگی باقی ہے۔
ان جزوی طور سے چُکتا شیئروں کے ہولڈر کون ہیں یہ فیصلہ کرنے کیلئے 10 نومبر 2021 کو ریکارڈ ڈیٹ طے کی گئی ہے۔ یہیں شیئر ہولڈر آخری قسط کی ادائیگی کریں گے۔ ادائیگی آن لائن، چیک / ڈیمانڈڈرافٹ وغیرہ کئی طریقوں سے کیا جاسکتی ہے۔
8 نومبر 2021 کو ریلائنس کے مکمل چُکتا شیئروں کی قیمت روپے 2,502 روپے فی شیئر تھی، رائٹس ایشو شیئر1,257 روپے کی قیمت پر الاٹ کئے گئے تھے ۔ اس حساب سے 18 مہینوں میں ہی اس نے رٹیل شیئر ہولڈروں کا پیسہ قریب دو گنا کردیا ہے۔