نئی دہلی: بحران سے متاثرہ لکشمی ولاس بینک (ایل وی بی) کے شیئر میں منگل کے روز مسلسل چھٹے کارباری دن بھی گراوٹ درج کی گئی۔ بینک کے بارے میں بہت سی منفی خبریں آرہی ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کار بینک کے شیئر فروخت کرر ہے ہیں۔
چھ کاروباری دنوں کے اندر ایل وی بی کے شیئر میں 53 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔ منگل کے روز بی ایس ای میں بینک کا اسٹاک 9.88 فیصد گر کر 7.30 روپے پر آگیا اور اس نے نچلے سرکٹ کو چھولیا۔ بینک کا اسٹاک ایک برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔