نئی دہلی: ڈی بی ایس بینک انڈیا نے پیر کے روز کہا کہ لکشمی ولاس بینک (ایل وی بی) کے صارفین کو تمام بینکنگ خدمات ملے گی۔ بحران میں پھنسے لکشمی ولاس بینک کو ڈی بی ایس بینک انڈیا میں ضم کردیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ڈی بی ایس بینک انڈیا نے کہا کہ لکشمی ولاس بینک کے صارفین کے لیے فی الحال سیونگ اکاؤنٹ اور فکسڈ ڈپازٹ (ایف ڈی) پر سود کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے۔
ڈی بی ایس بینک انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لکشمی ولاس بینک کے ڈی بی ایس گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ ڈی بی ایس بینک انڈیا میں ضم ہوگیا ہے۔
حکومت اور ریزرو بینک نے بینکاری ریگولیشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 45 کے تحت خصوصی حقوق کے تحت ایل وی بی کو ڈی بی ایس بینک انڈیا میں ضم کر دیا ہے۔ یہ انضمام 27 نومبر سے نافذ ہوا ہے۔ انضمام سے لکشمی ولیس بینک کے ذخائر صارفین اور ملازمین کو غیر یقینی صورتحال کے بعد راحت ملی ہے۔
ستائیس نومبر سے لکشمی ولاس بینک پر عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام شاخوں ڈیجیٹل ذرائع اور اے ٹی ایم کا کام بھی معمول کے مطابق بحال ہوگیا ہے۔