اردو

urdu

ETV Bharat / business

KVIC blacklists and ban famed Khadi Emporium: جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے الزام میں ممبئی کے سب سے قدیم کھادی ایمپوریم پر پابندی

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن نے اب تک 1200 سے زیادہ افراد اور فرموں بشمول خوردہ برانڈ FabIndia کو 'کھادی' کے برانڈ نام کا غلط استعمال کرنے اور 'کھادی' کے نام سے غیر کھادی مصنوعات فروخت کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیے ہیں۔

جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے الزام میں ممبئی کے سب سے قدیم کھادی ایمپوریم پر پابندی
جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے الزام میں ممبئی کے سب سے قدیم کھادی ایمپوریم پر پابندی

By

Published : Feb 5, 2022, 7:39 PM IST

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) نے حالیہ برسوں میں جعلی/غیر کھادی مصنوعات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، اپنی سب سے پرانی اکائی ممبئی کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز ایسوسی ایشن (ایم کے وی آئی اے) Mumbai Khadi and Village Industries Association کی 'کھادی سرٹیفکیشن' رد کردی ہے۔ KVIC blacklists and ban famed Khadi Emporium

کے وی آئی سی کی ایک ریلیز کے مطابق، معمول کے معائنے کے دوران ملنے والے نمونوں کی جانچ کے دوران یہ پایا گیا کہ یہ کھادی ایمپوریم اصلی کھادی کی آڑ میں غیر کھادی مصنوعات فروخت کر رہا ہے۔ اس پر کمیشن نے انہیں 'کھادی سرٹیفکیشن' اور 'کھادی مارکہ سرٹیفکیٹ' کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کی منسوخی کے ساتھ، اب کھادی ایمپوریم ایک مستند کھادی سیلنگ سینٹر نہیں رہ گیا اور اب اس ایمپوریم سے کھادی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

1954 میں، کے وی آئی سی نے کھادی ایمپوریم کا آپریشن اور انتظام MKVIAکو اس شرط پر سونپا تھاکہ وہ ایمپوریم سے صرف 'مستند کھادی مصنوعات' فروخت کرے گا۔ حالیہ برسوں میں MKVIA جعلی کھادی مصنوعات بیچ کر غیر منصفانہ تجارت میں ملوث ہوئی ہے اس طرح اس نے ان لوگوں کو دھوکہ دیا ہے جو یہ تاثر لے کر آئے تھے کہ یہ ایمپوریم KVIC کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کے وی آئی سی نے اپنے برانڈ نام 'کھادی انڈیا' کے غلط استعمال اور اس کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے الزام پر برسوں بعد سخت کارروائی کی ہے۔ KVIC نے اب تک 1200 سے زیادہ افراد اور فرموں بشمول خوردہ برانڈ FabIndia کو 'کھادی' کے برانڈ نام کا غلط استعمال کرنے اور 'کھادی' کے نام سے غیر کھادی مصنوعات فروخت کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details