مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کیا ہے؟
جی ڈی پی ملک میں تمام لوگوں اور کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ تمام اشیاء اور خدمات کی کل قیمت کو کہتے ہیں۔ جی ڈی پی میں سبھی نجی اور عوامی کھپت، سرمایہ کاری، سرکاری اخراجات، نجی انوینٹرز، ادائیگی میں تعمیراتی اخراجات اور تجارت کا غیر ملکی توازن شامل ہے۔ آسان لفظوں میں، جی ڈی پی کسی ملک کی معاشی سرگرمی کی ایک وسیع پیمائش ہے۔
بجٹ کی قسمیں:
نمبر (1) بیلنس بجٹ
نمبر (1) سرپلس بجٹ
نمبر (2) خسارے کا بجٹ
بیلنس بجت کا مطلب ہے کہ حکومت ایسا بجت پیش کرتی ہے جس میں آمدنی و خرچ برابر ہو۔
سرپلس بجت کا مطلب ہے کہ حکومت ایسا بجت پیش کرتی ہے جس میں آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور اخراجات کم ہوتے ہیں۔
خسارے کا بجٹ یا مالی خسارہ یہ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض لے، یعنی آمدنی سے زیادہ خرچ کو خسارہ بجٹ کہا جاتا ہے۔
عام بجٹ اور عبوری بجٹ:
حکومت کے سالانہ آمد و خرچ کو بجٹ کہتے ہیں۔ بجٹ میں حکومت آمد و خرچ کے بارے میں معلومات پیش کرتی ہے۔ اسے عام بجٹ کہتے ہیں، جبکہ انتخابی سال میں پیش ہونے والے بجٹ کو عبوری بجٹ کہتے ہیں، عبوری بجٹ میں بھی موجودہ وزیر خزانہ پورے برس کے لیے بجٹ پیش کرتا ہے، لیکن انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی حکومت دوبارہ عام بجٹ پیش کرتی ہے۔
ریونیو انکم؟
ریونیو انکم ایسے آمدنی کو کہتے ہیں جو حکومت کے اثاثے کو خرچ کیے بغیر حاصل ہونے والی آمدنی جیسے ٹیکس، جرمانے کی رقم، اجرت کی رقومات وغیرہ۔
ڈائریکٹ ٹیکس:
ڈائریکٹ ٹیکس وہ ٹیکس ہوتا ہے جو اشخاص اور اداروں کی آمدنی پر لگایا جاتا ہے چاہے وہ آمدنی کسی بھی ذریعہ سے ہوئی ہو۔ مثلاً سرمایہ کاری، تنخواہ، سود وغیرہ۔ ٹیکس دہندگان ڈائریکٹ ٹیکس کا بوچھ کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتے ہیں، انہیں خود ہی ادا کرنا ہوتا ہے۔
اِن ڈائریکٹ ٹیکس: