اردو

urdu

ETV Bharat / business

'کے کے آر' کی جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ کی سرمایہ کاری - kkr to invest jio platforms news in urdu

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے جیو پلیٹ فارمز میں امریکہ کی نجی ایکوئٹی کمپنی کے کے آر نے جمعہ کو 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔

KKR to invest Rs 11,367 crore in Jio Platforms for 2.32% stake
'کے کے آر' کاجیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ کی سرمایہ کاری

By

Published : May 22, 2020, 9:48 AM IST

’فیس بک‘، سلورلیک،’وسٹا پارٹنر اور ’جنرل اٹلانٹک‘ کے بعد ایک ماہ میں جیو پلیٹ فارمز میں یہ پانچویں بڑی سرمایہ کاری ہے۔

کے کے آر کو ملا کر ایک ماہ میں کل 78562 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ڈیل ہو چکی ہے۔ کے کے آر کی ایشیا میں کسی کمپنی میں یہ سب سے زیادہ رقم کی سرمایہ کاری ہے۔

جیو پلیٹ فارمز میں کے کے آر کی سرمایہ کاری 4.91 لاکھ کروڑ روپے کے ایکوئٹی ویلیوایشن اور 5.16 لاکھ کروڑ روپے کے وینچر کیپیٹل ویلیوایشن پر ہوئی ہے۔

کے کے آر کو 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے جیو پلیٹ فارمز میں 2.32 فیصد حصہ داری ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details