ریڈ کراس، کھادی دیہی صنعت سے 10.50 لاکھ ماسک خریدے گی
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'کھادی کے ماسک کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور اس نئے آرڈر سے مقامی سطح پر پروڈکشن سرگرمیوں کو فروغ ہوگا۔'
نئی دہلی: انڈین ریڈکراس سوسائٹی نے کھادی دیہی صنعت کو ساڑھے 10 لاکھ فیس ماسک کا آرڈر دیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش ورھدن نے ٹویٹ کر کے آج یہ اطلاع دی کہ انڈین ریڈکراس سوسائٹی نے کھادی کی دیہی صنعت کو 3.30 کروڑ روپیے کا اب تک کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے۔ اس کے تحت کھادی دیہی صنعت ریڈکراس سوسائٹی کو اعلیٰ معیار کے ساڑھے 10 لاکھ ماسک کی سپلائی کرے گی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'کھادی کے ماسک کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور اس نئے آرڈر سے مقامی سطح پر پروڈکشن سرگرمیوں کو فروغ ہوگا۔ یہ ماسک انسانی جلد کے لیے مضر نہیں ہے، حیاتیاطی طور پر تلف کیا جانے والا ہے اور اسے دھوکر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔'