نئی دہلی: ریلائنس جیو فائبر یوزرس کے لیے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہون گے نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹر نیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا صارفین کو کوئی انسٹالیشن فیس بھی نہیں بھرنی ہوگی۔ کل ملاکر صارفین کو 1500 روپے تک کی بچت ہوگی۔ فری انٹر نیٹ باکس اور فری انسٹالیشن کا فائدہ یوزرس کو تبھی ملے گا جب وہ کم سے کم6 مہینے کی ویلڈیٹی کا پلان خریدیں گے۔ سبھی پلانس 17 جون سے لاگو ہون گے۔
کمپنی نے جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ ریلائنس جیو کے نئے پوسٹ پیڈ پلان کی ایک خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ ایک جیسی ملے گی۔ 399 روپے کے پلان میں 30 ایم بی پی ایس، 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس، 999 روپے والے پلان میں 150 ایم بی پی ایس اور 1499 روپے کے پلان میں 300 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ یوزرس کو ملے گی۔ اس کے علاوہ 1 جی بی پی ایس تک کے پلان بھی جیو فائبر پر دستیاب ہیں۔