برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی فہرست میں پہلی بار شامل ریلائنس جیو نے زبردست الٹ پھیر کرتے ہوئے 5 ویں رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی لسٹ میں دنیا کے سب سے مضبوط برانڈز کی رینکنگ کی جاتی ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایپل، ایمزون، علی بابا اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کو ریلائنس جیو نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دنیا کے سب سے مضبوط پہلے 10 برانڈوں میں ایک ریلائنس جیو بھارت میں واحد نام ہے۔ برانڈ کی مضبوطی کے معاملے میں ریلائنس جیو نے 100 میں سے 91.7 برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (BSI) پوائنٹ اور AAA+ کی رینکنگ حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں:جی ڈی پی 22 ۔ 2021 میں پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی: کانگریس
اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیو ٹیلی کام سیکٹر میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے سب سے تیزی سے بڑھنے والا برانڈ ہے۔ ایک طرف جہاں پوری انڈسٹری میں منفی رجحان دیکھا جارہاہے، وہیں جیو کا برانڈ ویلیو 4.8 بلین ڈالر ہوگیاہے۔
سنہ 2016 میں جیو بھارتی مواصلاتی شعبہ میں داخل ہوئی تھی۔ 40کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ آج ریلائنس جیو بھارت کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک آپریٹر بن چکا ہے۔