نئی دہلی: اطلاعات کے مطابق محکمۂ انکم ٹیکس کے عہدیدار پیر کے روز بے نامی جائیداد معاملے میں رابرٹ واڈرا سے تفتیش کر رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے ایک ذرائع نے بتایا کہ بے نامی جائیداد کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے آئی ٹی ٹیم واڈرا کی رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔
واڈرا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد ہیں اور ان کی شادی کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ہوئی ہے۔ وہ کووڈ وبا کی وجہ سے تفتیش میں شامل نہیں ہوسکی۔