125 آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نےکہا کہ انفوسیس نے راجر ہاٹ نیو ٹاؤن میں دوبارہ کام شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کام شروع کرنے کے 20 ماہ کے اندر اپنے منصوبے کو مکمل کرنے کا عز م ظاہر کیا ہے۔
ریاستی آئی ٹی محکمہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ڈیٹا سینٹر بنانے پر زور دیا ہے۔ ریاستی حکومت سرمایہ کاری کے لیے کئی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران یوٹا لمیٹڈ اور سی ٹی آر ایل لمیٹڈ جیسی کمپنیاں بھی ایم او یو پر دستخط کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔پارتھو چٹرجی نے دعویٰ کیا کہ کئی کمپنیوں نے نیو ٹاؤن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کون ویلی میں صنعت لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ریلائنس نے پہلے ہی 40 ایکڑ اراضی پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر پرتھ چٹرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ٹی سی انفو ٹیک کا کام تکمیل کے قریب ہے۔ ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں نے ریاستی ڈیٹا پالیسی بنانے کی تجویز دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انڈسٹری کے قیام کے لیےبجلی کے نرخ سمیت دیگر رعایات دینے کی پیش کش کی ہے۔