اردو

urdu

ETV Bharat / business

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع

ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت والی پروازوں کے آپریشن پر یہ پا بندی نافذ نہیں ہوگئی۔

International flights to remain suspended till July 31
بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع

By

Published : Jun 30, 2021, 3:46 PM IST

نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن Directorate General of Civil Aviation (ڈی جی سی اے) نے باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

ڈی جی سی اے نے26 جون 2020 کو جاری سرکلر میں جزوی نظرثانی کرتے ہوئے اس کی مدت 31 جولائی 2021 کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس سرکلر کے تحت ملک میں باضابطہ بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت والی پروازوں کے آپریشن پر یہ پا بندی نافذ نہیں ہوگئی۔ ساتھ ہی دو طرفہ معاہدوں کے تحت چند ممالک کے ساتھ ’ایئر ببل‘ انتظامات میں شروع کی جانے والی پروازوں پر بھی پابندی عائد نہیں ہو گئی۔ ملک میں باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر گذشتہ برس مارچ میں مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ دو ماہ کے وقفے کے بعد گھریلو روٹ پر مسافر پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی تھیں، لیکن بین الاقوامی پروازوں پر پابندی بدستور جاری ہے۔ پچھلے سرکلر کے ذریعے پابندی میں 30 جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details