تقریباً دو برس بعد حکومت نے کووڈ کے رہنما خطوط کی تعمیل کے ساتھ 27 مارچ سے ملک میں بین الاقوامی کمرشیل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ India will resume regular international flight operations
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کووڈ-19 کے پیش نظر 23 مارچ 2020 سے بین الاقوامی کمرشیل پروازوں کو معطل کر دیا تھا۔ ڈی جی سی اے نے 28 فروری کو جاری کردہ ایک سرکلر میں بین الاقوامی کمرشیل پروازوں پر پابندی کو اگلے حکم تک بڑھا یا تھا۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج کہا کہ پوری دنیا میں کووڈ ویکسینیشن کی کوریج کو بڑھانے اور تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ غور و خوض کے بعدحکومت ہند نے 26 مارچ کی آدھی رات کے بعد بہ ضابطہ کمرشیل بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح سے 27 مارچ 2022 سے یہ پروازیں بحال جائیں گے۔ بعض ممالک کے ساتھ ایئرببل کا سسٹم بھی 26 مارچ کی نصف شب تک جاری رہے گا۔