شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنر (DGCA) ڈی جی سی اے نے جمعہ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی International flights suspension extendedمیں توسیع کرتے ہوئے مسافر پروازروں پر پابندی کو 30 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا 'تاہم، حکام منتخب راستوں پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے سکتے ہیں۔'
بھارت میں کوڈ 19 وبا کی وجہ سے گذشتہ برس بھی بین الاقوامی پروازیں پر 23 مارچ 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن وندے بھارت مہم کے تحت مئی میں متعدد ممالک کے درمیان مسافر پروزیں ہوئیں۔