اس میٹنگ میں زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت ، کامرس کی وزارت ،ڈبہ بند خوراک کی وزارت ،نیفیڈ ، مدرڈیری ، کیندریہ بھنڈار کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں دلی حکومت کے نمائندے اے پی ایم سی آزاد پور کے نمائندے اور امورصارفین کے محکمے کے سینیئرافسران نے بھی شرکت کی۔
بین وزارتی کمیٹی نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کا جائزہ لیا - زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت
امورصارفین کے محکمے نے آج ایک بار پھرایک بین وزارتی کمیٹی کے ذریعہ پیاز اورٹماٹرکی قیمتوں اور ان کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
بین وزارتی کمیٹی نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کا جائزہ لیا
میٹنگ کے دوران اطلاع دی گئی کہ دیوالی کی چھٹیوں اور پیاز وٹماٹرکی کھیتی کرنے والے کچھ علاقوں میں بارشوں سے فصل کے متاثرہونے کی وجہ سے ان کی سپلائی میں کچھ رکاوٹ پڑی ہے ۔ اس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوالیکن ان کی آمدمیں اضافہ ہونے کا بھی براہ راست اثرہوگا اور اس سے تھوک اورخوردہ بازارمیں قیمتوں میں گراوٹ آئے گی ۔