اردو

urdu

ETV Bharat / business

جولائی میں آئی آئی پی میں 11.5 فیصد اضافہ - Industrial Production Rises news in urdu

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی برس کے جولائی میں آئی آئی پی میں 11.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جولائی 2020 میں اس میں 10.5 فیصد کمی درج کی گئی تھی۔

Industrial Production Rises To 11.5% In July
جولائی میں آئی آئی پی میں 11.5 فیصد اضافہ

By

Published : Sep 10, 2021, 9:18 PM IST

انڈسٹریل پروڈکشن انڈیکس (آئی آئی پی) صنعتی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی رواں مالی برس کے جولائی میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی وزارت شماریات اور پروگرام نفاذ نے جمعہ کو یہاں اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ آئی آئی پی نے جولائی 2021 میں 11.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ جولائی 2020 میں اس میں 10.5 فیصد کمی آئی تھی۔

جولائی میں آئی آئی پی میں 11.5 فیصد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی برس کے جولائی تک آئی آئی پی میں 34.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت میں اس میں 29.3 فیصد کی کمی آئی تھی۔

جولائی کے مہینے میں کان کنی میں 19.50 فیصد ، مینوفیکچرنگ میں 10.5 فیصد اور بجلی میں 11.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details