مینوفیکچرنگ اور معدنیات کے شعبے کی کمزور کارکردگی کی وجہ سے ماہ نومبر میں صنعتی پیداوار میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.9 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔
قومی اعدادوشمار کے دفتر(این ایس او) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ نومبر کے دوران صنعتی پیداوار انڈیکس (آئی آئی پی) میں 77.63 فیصد وزن رکھنے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 1.7 فیصد کمی رہی۔
اس عرصے کے دوران کان کنی کے شعبے میں بھی 7.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ تاہم بجلی پیدا کرنے والے انڈیکس میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک برس قبل نومبر 2019 میں آئی آئی پی میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس مارچ میں کوڈ 19 وبا کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں 18.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ اگست 2020 تک مسلسل نفی رہی۔