نئی دہلی: کووڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود اپریل 2021 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کے طور پر 6.24 بلین ڈالر بھارت آیا، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سرمایہ کار بھارتی معیشت کے امکانات کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ یہ اپریل 2020 کے 4.53 بلین ڈالر سے 38 فیصد زیادہ ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں ایف ڈی آئی میں 4.44 بلین ڈالر ایکویٹی کے ذریعے آیا۔ جو اپریل 2020 (2.77 بلین) کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔
رواں برس اپریل کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی (FDI) سب سے زیادہ موریشس سے آیا ہے، جو کل ایکویٹی سرمایہ کاری کا 24 فیصد ہے، اسی طرح 21 فیصد کے ساتھ سنگاپور دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ جاپان 11 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔'
اپریل 2021 میں کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے شعبے میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی آیا ہے۔ جو مجموعی ایف ڈی آئی ایکویٹی کا 24 فیصد ہے جس کے بعد خدمات کا شعبہ 23 فیصد اور تعلیم کا شعبہ 8 فیصد ہے۔
اپریل 2021 میں کرناٹک میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) آیا ہے، جو کل ایف ڈی آئی ایکویٹی کا 31 فیصد ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 19 فیصد دہلی میں 15 فیصد ہے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لیے بنائی گئی پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری میں آسانی اور کاروباری اقدامات میں آسانی کے نتیجے میں ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں ایف ڈی آئی کی آمد کے درج ذیل رجحانات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھارت پسندیدہ مقام ہے۔