اردو

urdu

ETV Bharat / business

رواں مالی برس میں شرح نمو 9.1 فیصد رہے گی: فکی

سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زراعت اور اس منسلک سرگرمیوں میں رواں مالی برس میں 3.2 فیصد کی تیزی آنے کا اندازہ ہے۔ صنعت اور خدمات شعبہ کے بالترتیب 12.9فیصد اور 8.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔

India's GDP predicte  9.1% growth for FY22
رواں مالی برس میں شرح نمو 9.1 فیصد رہے گی: فکی

By

Published : Oct 7, 2021, 8:20 PM IST

صنعت و تجارت کی تنظیم فکی نے رواں مالی برس میں معاشی شرح نمو کے 9.1 فیصد رہنے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارتی معیشت جھٹکوں کے برداشت کرنے کے قابل ہے اور خطرات سے نپٹنے کے لیے مکمل طورپر تیار ہے اور ریزرو بینک کی کل اعلان ہونے والی مانیٹری پالیسی میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

فکی نے آج جاری معاشی آوٹ لک سروے میں یہ اندازہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس جولائی میں جاری اس سروے میں رواں مالی برس میں شرح نمو 9.0 فیصد رہنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی بہتری زمین پر نظر آنے کا امکان ہے اور اس کا اثر مختلف اقتصادی اعداد و شمار پر نظر آنے کا امکان ہے۔ آئندہ تہواروں کے موسم میں معاشی سرگرمیوں کو بھی رفتار ملنی چاہیے۔

اس نے کہاکہ حالانکہ دیوالی اہم تہوار ہے اور اس دوران لوگوں کی سرگرمیوں میں ہونے والے اضافہ سے کورونا کے نئے معاملات میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ اس کے مدنظر تہواری سیزن میں کورونا پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی اور یہ معاشی سرگرمیوں کے لیے تشویش کا موضوع ہے۔ ستمبر مہینہ میں کیے گئے اس سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زراعت اور اس منسلک سرگرمیوں میں رواں مالی برس میں 3.2 فیصد کی تیزی آنے کا اندازہ ہے۔ صنعت اور خدمات شعبہ کے بالترتیب 12.9 فیصد اور 8.6 فیصدکی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔

اس میں خوردہ مہنگائی کے رواں مالی برس میں 5.6 رہنے کا اندازہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ 5.4 فیصد سے لیکر 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details