اردو

urdu

زر مبادلہ کا ذخیرہ ریکارڈ 581 ارب ڈالر سے زیادہ

By

Published : Dec 25, 2020, 9:43 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخیرے کا سب بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 1.38 ارب ڈالر بڑھ کر 537.72 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔

Forex reserves up by USD 2.56 bn to record USD 581.131 bn
Forex reserves up by USD 2.56 bn to record USD 581.131 bn

ممبئی: ملک میں زر مبادلہ کا ذخیرہ 18 دسمبر کو ختم ہفتے میں 2.56 ارب ڈالر بڑھ کر اب تک ریکارڈ سطح 581.13 ارب ڈالر ہو گیا۔

اس سے پہلے گذشتہ ہفتے 77.80 کروڑ ڈالر کم ہو کر 578.57 ارب ڈالر پر تھا۔ اس سے گذشتہ چار دسمبر کو ختم ہفتے میں زر مبادلہ 4.53 ارب ڈالر بڑھ کر 579.35 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخیرے کا سب بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 1.38 ارب ڈالر بڑھ کر 537.72 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ ایک ارب ڈالر بڑھ کر 37.02 ارب ڈالر ہو گیا۔

زیر نظر ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.78 ارب ڈالر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹ 12 لاکھ ڈالر بڑھ کر 1.51 ارب ڈالر درج کیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details