ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں 4.53 ارب ڈالر سے بڑھ کر 579.35 ارب ڈالر کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل 27 نومبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 46.9 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 574.82 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔
زرمبادلہ کے ذخائر 579 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر
ریزرو بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیرملکی کرنسی کے اثاثے 3.93 ارب ڈالر سے بڑھ کر 537.39 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
India's forex reserves surge by $4.525 billion to record $579.346 billion
ریزرو بینک کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیرملکی کرنسی کے اثاثے 3.93 ارب ڈالر سے بڑھ کر 537.39 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران سونے کے ذخائر بھی 53.5 کروڑ دالر کے اضافہ کے ساتھ 35.73 ارب ڈالر پر ہے۔
زیر جائزہ ہفتہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ریزرو فنڈ 4.6 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر پر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹس 1.2 کروڑ ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1.51 ارب ڈالر درج کیے گئے ہیں۔