اردو

urdu

ETV Bharat / business

India's Forex Reserves Rise: غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ - forex reserves rise by USD 2.23 billion

غیر ملکی زرمبادلہ Forex Reserves کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.35 ارب ڈالر بڑھ کر 570.74 ارب ڈالر ہو گئے۔

India's forex reserves rise
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

By

Published : Jan 21, 2022, 7:33 PM IST

ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں پچھلے تین ہفتے کی گراوٹ سے ابھر تے ہوئے 2.23 ارب ڈالر بڑھ کر 634.96 ارب ڈالر India's Forex Reserves Rise پر پہنچ گئے۔ جبکہ اس سے پچھلے ہفتے یہ 87.8 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 632.73 ارب ڈالر رہےتھے۔

جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 14 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.35 ارب ڈالر بڑھ کر 570.74 ارب ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 72.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 39.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

زیر جائزہ ہفتے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 12.3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 19.22 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ذخائر میں 3.6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 5.24 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details