ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 68.9 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 584.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے ہفتے یہ 1.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 583.86 کروڑ ڈالر پر تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق اس میں مسلسل دوسرے ہفتے معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 50.9 کروڑ ڈالر بڑھ کر542.61 ارب ڈالر ہوگئے۔ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 17.7 کروڑ ڈالر اضافے سے 35.42 ارب ڈالر ہوگئے۔