اردو

urdu

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.84 ارب ڈالر کی کمی

By

Published : Jan 23, 2021, 4:15 PM IST

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ والے ذخائر ایک ہفتے میں 17 ملین ڈالر سے گھٹ کر 5.16 بلین ڈالررہ گئے ہیں۔

india foreign exchange reserves down 1 dollars 8 cents bn
india foreign exchange reserves down 1 dollars 8 cents bn

ممبئی: 15 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.84 ارب ڈ الر سے گھٹ کر 584.24 ارب ڈالر رہ گئے اس سے قبل ، 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 758 ملین ڈالر اضافے سے 586.08 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آگیا تھا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں سونے کے ذخائر میں 1.53 ارب ڈالر کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 36.06 بلین ڈالر رہ گئی۔

زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی ہے جسکے اثاثے 284 ملین ڈالر کی کمی کے ساتھ 541.51 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ والے ذخائر میں ایک ہفتے میں 17 ملین ڈالر سے گھٹ کر 5.16 بلین ڈالررہ گئے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details