وزارت تجارت کی جانب سے پیر کے روزجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس فروری میں ملک کی مجموعی برآمدات (مرچنڈائز اینڈ سروس کمبائینڈ) ایک برس قبل کے مقابلے میں 25.41 فیصد بڑھ کر 57.03 ارب ڈالر رہی۔ India's exports rise in Feb
فروری 2022 میں تجارتی سامان کی برآمدات 34.57 ارب ڈالر رہی، جو فروری 2021 کے 27.63 ارب ڈالر کے مقابلے میں 25.10 فیصد اضافہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق انجینئرنگ گڈز، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز شعبے کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے تجارتی سامان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
نان گولڈ درآمدات سالانہ بنیاد پر تیز اچھال سے اس بار فروری میں تجارتی درآمدات سالانہ بنیاد پر 36.07 فیصد کے اضافے کے ساتھ 55.45 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ فروری 2021 میں یہ تعداد 40.75 ارب ڈالر کے برابر تھی۔ فروری 2022 میں تجارتی خسارہ 20.88 ارب ڈالر رہا۔