اردو

urdu

ETV Bharat / business

برآمد میں مسلسل پانچویں ماہ گراوٹ - ملک کے برآمد میں سستی بنی رہی

ملک کی برآمدات دسمبر میں 1.8 فیصد گھٹ کر 27.36 ارب ڈالر پر آگئی، یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جب برآمد میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

India's exports decline for fifth straight month in December, trade deficit narrows
برآمد میں مسلسل پانچویں ماہ گراوٹ

By

Published : Jan 16, 2020, 10:43 PM IST

پلاسٹک، جواہرات، زیورات، چمڑے کی مصنوعات اور کمیکلز کی برآمد میں کمی درج کی گئی۔ بدھ کے روز جاری سرکای اعداد شمار کے مطابق جائزہ رپورٹنگ مدت کے دوران بھارت کی درآمد 8.83 فیصد سے گر کر 38.61 ڈالر رہا، اس سے تجارتی خسارہ کم ہونے میں مدد ملی، دسمبر میں تجارتی خسارہ کم ہوکر 11.25 ارب ڈالر پر آگیا۔

دسمبر 2018 میں یہ 14.49 فیصد ارب ڈالر تھا، اس مدت میں سونے کی درآمد قریب 4 فیصد کم ہوکر 2.46 ارب ڈالر رہی، دسمبر 2019 میں 30 اہم سیکٹرز میں سے 18 سیکٹرز میں برآمد میں گراوٹ آئی، پلاسٹک، جواہرات اور زیورات، چمڑے کی مصنوعات، کمیکلز، قالین، پیٹرولیم مصنوعات اور انجینیئر پیداوار کے برآمد میں بالترتیب، 18.14 فیصد،7.55 فیصد،5.26 فیصد، 4.5 فیصد، 3.6 فیصد، 0.57 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے، اس سال اب تک ملک کے برآمد میں سستی بنی رہی۔

مینوفیکچرنگ، بجلی پیداوار اور کانکنی سیکٹرز میں خراب کارکردگی کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں کمی درج کی گئی ہے، دسمبر میں خام تیل کی درآمد 0.83 فیصد گھٹ کر 10.69 ڈالر ہوگیا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں درآمد 11.56 فیصد گر کر 27.29 ارب ڈالر رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details