اردو

urdu

ETV Bharat / business

'جون سے ملک کی معیشت میں بہتری آنے لگی' - اپریل بدترین مہینہ

کووڈ۔19 کی وبا نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔ ملک کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کا خیال ہے کہ اب معیشت کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

India's Economic Recovery Started From June, Says SBI Chairman
India's Economic Recovery Started From June, Says SBI Chairman

By

Published : Jul 11, 2020, 5:33 PM IST

بھارتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے چیئرمین رجنیش کمار نے کہا ہے کہ' جون سے بھارتی معیشت کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے'۔

کووڈ۔19 کی وبا نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔ ملک کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کا خیال ہے کہ اب معیشت کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

ایس بی آئی بینکنگ اور اکنامکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ' معیشت میں بحالی کے رجحانات دیکھنے کے لیے تین سے چار ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔

ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ'کووڈ۔19 نے بھارتی معیشت کے لیے بہت ساری پریشانی پیدا کردی ہے۔ اس کے علاوہ اس نے سپلائی چین کو بھی متاثر کیا ہے۔ اپریل بدترین مہینہ تھا۔ مئی میں کچھ بہتری آئی تھی۔ جون سے معیشت کی بحالی کا آغاز ہوگیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر، گجرات اور تمل ناڈو جیسی ملک کی صنعتی طور پر نمایاں ریاستیں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔'

کمار نے بتایا کہ ملک میں وقفے وقفے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے سپلائی چین بری طرح متاثر ہوا تھا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ریزرو بینک امسال کے آخر تک قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی پر تعطل کی توسیع کرے گا، کمار نے کہاکہ' مجموعی طور پر 31 اگست 2020 کے بعد اس میں توسیع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کچھ علاقے بہت متاثر ہوئے ہیں مجھے یقین ہے کہ مرکزی بینک اس بارے میں مثبت رخ اپنائے گا۔'

کمار نے کہا کہ بینک کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے قرض ادا کرنے والوں کو دی جانے والی چھوٹ کا خمیازہ برداشت کرنے میں کامیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ' ایس بی آئی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ان کا این پی اے بڑھ گیا ہے لیکن اسے سنبھالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی ذمہ داری بڑھانے کے بارے میں خاصے محتاط ہیں، خاص طور پر خوردہ، زراعت اور ایم ایس ایم ای شعبوں اس میں سر فہرست ہیں'۔

اسٹیٹ بینک کے چیئرمین نے کہاکہ' صنعتی گروپوں نے قسط کی ادائیگی سے روکنے کا آپشن منتخب کیا۔ ان کا ارادہ نقد بچانا تھا۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ ادائیگی کرنے سے قاصر تھے۔'

انہوں نے کہا کہ ہوابازی، ہوٹلز اور سیاحت کا شعبہ زیادہ متاثرہ ہے جن کو مدد کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details