کولکاتا: بھارتی اسمارٹ فونز بنانے والوں کو یہ نہیں لگتا کہ بھارت۔ چین سرحد پر موجودہ کشیدگی اور لوگوں میں چین مخالف تاثر کی وجہ سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ ان کا خیال ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کے سامنے مقابلہ کرنے کے لیے سستے قرض ہی وقت کی ضرورت ہیں۔
مشرقی لداخ میں چینی فوج کے ساتھ تنازعہ میں بھارتی فوج کے 20 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے مابین بڑھتے تناؤ کے بعد مختلف علاقوں سے چینی سامان کے بائیکاٹ کی آواز اٹھنے لگی ہے۔ لیکن کاروبارویوں اسے بے اثر آواز تصور کررہے ہیں۔
کاربن برانڈ کے مینوفیکچرر اور جینا گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابھیشیک گڑگ نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ' بتدائی اندازہ حوصلہ افزا ہیں لیکن بھارتی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو سستی شرحوں پر قرضے فراہم کرنے کی ضرورت۔ مالی اعانت کی بدولت گھریلو کمپیناں چین سے مقابلہ کرسکتی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' حکومت کی جانب سے مناسب مداخلت سے بھارتی برانڈز کی تقدیر چمک سکتی ہے'۔