اردو

urdu

ETV Bharat / business

ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس - انتہائی معاشی حالات کے باوجود

وزیر اعظم مودی نے ہر برس کی طرح ریلوے کے 11 لاکھ 56 ہزار نان گزٹیڈ ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Indian Railways: 11 Lakh Employees to Get Bonus Equal to 78 Days' Wages
ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس

By

Published : Oct 6, 2021, 9:22 PM IST

تیوہاراروں کے موسم سے پہلے حکومت نے تقریباً11 لاکھ ریلوے ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کووڈ کی وجہ سے انتہائی معاشی حالات کے باوجود ہر برس کی طرح ریلوے کے 11 لاکھ 56 ہزار نان گزٹیڈ ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ اس سے سرکاری خزانے پر تقریباً 1985 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details