اردو

urdu

ETV Bharat / business

تیسری سہ ماہی: جی ڈی پی شرح نمو0.4 فیصد ریکارڈ - oct-dec

پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو منفی تقریباً 24 فیصد تک گر گئی تھی، جو گزشتہ 40 برسوں میں بھارت میں سب سے بڑی اقتصادی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

indias gdp growth at 0 dot 4 pc in december quarter
indias gdp growth at 0 dot 4 pc in december quarter

By

Published : Feb 26, 2021, 11:02 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بھارت میں رواں مالی برس کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو منفی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مسلسل دو سہ ماہی کے دوران معاشی شرح نمو منفی ریکارڈ ہونے کے بعد تیسری سہ ماہی اکتوبر۔دسمبر میں شرح نمو 0.4 فیصد درج گئی ہے۔ جمعہ کے روز قومی اعدادوشمار کے دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ معلومات دی گئی ہے۔

اس سے قبل مالی برس 2019۔20 کی اسی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 3.3 فیصد درج کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جنوری میں این ایس او نے موجودہ مالی برس 2020-21 کے لیے بھارتی معاشی ترقی منفی 7.7 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔

ایک برس قبل 2019-20 میں جی ڈی پی شرح نمو 4 فیصد درج کی گئی تھی۔ کورونا وائرس کی وبا اور اس کی روک تھام کے لیے 'لاک ڈاؤن' کی وجہ سے رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو منفی 24.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

وہیں دوسری سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران جی ڈی پی شرح نمو منفی 7.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو منفی تقریباً 24فیصد تک گر گئی تھی، جو گزشتہ 40 برسوں میں بھارت میں سب سے بڑی اقتصادی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details