اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارتی معاشی ترقی کی شرح 5.4 فیصد رہنے کا امکان: موڈیز - رواں سہ ماہی سے مثبت نتائج سامنے آنے لگیں گے

عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے کہا کہ بھارت کی معیشت گذشتہ دو برسوں میں تیزی سے خراب ہوئی ہے اور امید ہے کہ رواں سہ ماہی سے مثبت نتائج سامنے آنے لگیں گے۔

Indian economic revival likely to be shallow: Moody's
بھارتی معاشی ترقی کی شرح 5.4 فیصد رہنے کا امکان: موڈیز

By

Published : Feb 17, 2020, 5:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:25 PM IST

موڈیز کی انویسٹرس سروس نے پیر کے روز کہا کہ 'بھارتی اقتصادی اصلاحات میں سستی کو وجہ بتاتے ہوئے سنہ 2020 کے لیے بھارت کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی 6.6 فیصد کے تخمینے سے گھٹا کر 5.4 فیصد کردی گئی ہے۔'

گلوبل میکرو آؤٹ لک پر اپنے ابڈیٹ میں موڈیز نے کہا کہ 'بھارت کی معیشت گذشتہ دو برسوں میں تیزی سے خراب ہوئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ رواں سہ ماہی سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوں گے'۔

موڈیز نے کہا کہ 'ہم توقع کرتے ہیں کہ کوئی بھی بحالی ہماری امید سے کم ہوگی۔ موڈیز نے گذشتہ پیشن گوئی میں تبدیلی کرتے ہوئے بالترتیب سنہ 2020 کے لیے 5.4 فیصد اور سنہ 2021 کے لیے 5.8 فیصد ہونے کا توقع ظاہر کیا ہے، جبکہ اس سے قبل سنہ 2020 کے لیے 6.6 فیصد اور سنہ 2021 کے لیے 6.7 فیصد تک پہنچ جانے کی توقع ظاہر کی تھی۔

موڈیز کی شرح نمو کیلنڈر برس پر مبنی ہیں اور اس کے تخمینے کے مطابق سنہ 2019 میں بھارت کی جی ڈی پی شرح نمو 5 فیصد کی ہے'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details