اردو

urdu

By

Published : May 11, 2019, 11:48 PM IST

ETV Bharat / business

بھارت - ویتنام نے تجارتی معاہدہ طے

بھارت اور ویتنام دونوں ممالک کے درمیان موجودہ وقت میں ہو نے والی 14 ارب ڈالر کی تجارت کو بڑھا کر 2020 تک 15 ارب ڈالر کرنے کے لئے کام کریں گے۔

فائل فوٹو

ویتنام کے دورے پر ہنوئی پہنچنے والے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہفتہ کے روز یہاں وزیر اعظم گوئین جوآن کے ساتھ سیاسی، دفاعی ، سلامتی اور توانائی کے شعبے میں باہمی شراکت داری کو بڑھانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے انہوں نے ويتنام کے نائب صدر ڈانگ تھینگوك تھنگ کے ساتھ نمائندے کی سطح کی بات چیت کی۔ اس دوران دونوں ممالک سرمایہ کاری کو فروغ دینے بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، قابل تجدید توانائی، بنيادی ڈھانچہ، ہائی ٹیک زراعت، جدت طرازی، تیل اور گیس کی پیداوار کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے بڑے شہروں کو براہ راست طیارہ سروس سے جوڑنے پر اتفاق کیا، جس سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ابتدائی طور پر اس سال کے آخر میں انڈیگو کمپنی ہندوستان اور ویتنام کے درمیان براہ راست پرواز سروس شروع کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details