واشنگٹن: بھارت، اسرائیل اور امریکہ نے اگلی نسل کی ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں باہمی تعاون پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک اعلی عہدیدار نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک 5 جی مواصلاتی نیٹ ورک پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ تینوں ممالک شفاف، کھلی، قابل اعتماد اور محفوظ 5 جی مواصلاتی نیٹ ورک پر کام کر رہے ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ' تین برس قبل جولائی 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیل کے دورے کے دوران لوگوں سے لوگوں کے رابطے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی اقدام اسی کا ایک حصہ ہے۔
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بونی گلک نے کہاکہ' 5 جی میں باہمی تعاون تو بڑے اقدامات کی طرف پہلا قدم ہے۔'