اردو

urdu

ETV Bharat / business

غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت - India to spend $100 billion on energy infra

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سرمایہ کاروں کوبھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت

By

Published : Oct 30, 2019, 10:42 PM IST

سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ بھارت توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیل اور گیس کے سیکٹر کے میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عنقریب 5000 ارب ڈالر کی معیشت بننے جارہا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے سالانہ سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم سے سرمایہ کاروں کو ایک مستحکم، قابل اعتماد اور شفاف پالیسی نظام کا وعدہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا' بھارت تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ریفائنری، پائپ لائن، گیس ٹرمینل سمیت توانائی سیکٹر میں سنہ 2024 تک 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی'۔ بھارت کو اپنی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضروت ہے'۔

توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں بھارت اپنی تیل ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے 83 فیصد درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

سعودی عرب خام تیل کے معاملے میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا سپلائیر ہے۔

مودی نے اپنے خطاب میں غیر تیل کمپنیوں کے لیے خام ایندھن کا سیکٹر کھولنے کے حکومتی فیصلے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ' سعودی کمپنی آرامکو نے مہاراشٹر کے مغربی ساحل میں 6 کروڑ ٹن سالانہ ریفائنری میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ایشیا کی سب سے بڑی ریفائنری ہوگی'۔

مودی نے کہا 'میں آپ یقینی دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ آنے والے وقت میں بھارت کی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ ہم معاشی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم کاروبار میں آسانی کے معاملے میں درجہ بندی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سیاسی استحکام ، قابل اعتماد ہے پالیسی اور ایک متنوع مارکیٹ ہے، بھارت میں آپ کی سرمایہ کاری فائدہ مند ہوگی'۔

وزیر اعظم نے کہا 'ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر سمیت مصنوعی سیکٹر کی ضرورت ہے۔ ایشیاء میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 700 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، بھارت میں یہ شعبہ 10 فیصد سے زیادہ کی شرح نمو سے ترقی کرے گا۔ ہم نے اگلے کچھ برس میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں 1500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ہدف رکھا ہے'۔

اس میں تیل و گیس کےساتھ سڑک، ہوائی اڈے اور بندگاہ جیسے بنیادی ڈھانچے شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگلے پانچ برسوں میں معیشت کو دوگنا کرکے 5000 ارب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔

مودی نے کہا کہ' پانچ بڑی چیزیں عالمی کمپنیوں کو متاثر کررہی ہیں۔ جن میں تجدید کاری، بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل، ماحولیات کے لیے اقدامات اور کاروباری دوست حکمرانی اہم ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آنے والے برسوں میں بھارت میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 40 کروڑ افراد کو تربیت دی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے شعبے میں بھی بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو بڑھایا جانا چاہئے جو صرف سامان اور تجارت تک ہی محدود نہ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details