نئی دہلی: مالی برس 2020-21 کے دوران نامیاتی غذائی پیداوار کی برآمدات میں 51 فیصد بڑھ کر 7،078 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ مالی برس 2020-21 کے دوران مقدار کے لحاظ سے نامیاتی غذائی اشیا کی برآمدات 39 فیصد بڑھ کر 8،88،179 ٹن ہوگئی جبکہ اس کے مقابلے میں مالی برس 2019-20 میں 6،38،998 ٹن برآمد کیا گیا تھا۔ نامیاتی پیدوار میں یہ اضافہ کووڈ ۔19 وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود حاصل کیا گیا ہے۔
ملک سے نامیاتی پیداوار کی برآمد میں کھل ایک بڑی چیز رہی ہے۔ اس کے بعد تیلوں، پھلوں کا گودا اور پیو، اناج اور باجرا، مصالحہ اور چٹنی، چائے، دواؤں کی مصنوعات، خشک میوہ جات، چینی، دال، کافی، ضروری تیل وغیرہ شامل ہیں۔