ایس بی آئی کے شعبہ اقتصادی تحقیق (ای آر ڈی) نے اس سے قبل رواں مالی برس میں 9.3 فیصد کی شرح نمو کا اندازہ لگایا تھا۔ جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں اشیاء اور خدمات کی کل حقیقی قیمت میں 5.8 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ India,s GDP Likely to Grow at 5.8%
مسٹر گھوش نے کہا کہ ایکو ریپ کے تازہ ترین تخمینوں کے مطابق موجودہ مالی برس میں بھارت کی مجموعی حقیقی جی ڈی پی 2.35 لاکھ کروڑ روپے ہوگی، جو کہ وبائی مرض سے پہلے کے برس 2019-20 کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہوگی۔ رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) 2021-22 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایس بی آئی کے ناؤ کاسٹنگ ماڈل کی بنیاد پر لگائے گئے تخمینے کے مطابق موجودہ مالی برس کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر 21) کی مدت میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.8 فیصد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس میں مزید کمی کا خطرہ ہے۔ ایس بی آئی کی رپورٹ میں پورے 2021-22 کے لیے جی ڈی پی کی ترقی کے پہلے تخمینے کو کم کرکے 8.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔