اردو

urdu

ETV Bharat / business

'مالی برس 22 میں بھارت کی جی ڈی پی 9.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی امید' - بھارت کی معاشی ترقی

ریٹنگ ایجنسی نے بتایا کہ یکم جون سے 20 جون کے دوران اوسطاً یومیہ ویکسینیشن 32 لاکھ تھی جو 21 جون کو بڑھ کر 87.3 لاکھ ہوگئی۔ اگر ٹیکے لگانے کی رفتار 21 جون کی سطح پر بنی رہی تو بھارت مذکورہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

India Ratings cuts GDP growth forecast to 9.6 percent for FY22
'مالی برس 22 میں بھارت کی جی ڈی پی 9.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی امید'

By

Published : Jun 26, 2021, 3:51 PM IST

نئی دہلی: انڈیا ریٹنگ اور ریسرچ نے کہا کہ مالی برس 22 میں بھارت کی جی ڈی پی 9.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرسکتی ہے، جو پہلے کے تخمینے 10.1 فیصد سے کم ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق، کووڈ۔19 کی 2.0 کی رفتار اور پیمانے کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بھارت کی معاشی ترقی کے تخمینے کو مالی برس 22 میں پہلے کی شرح 10.1 فیصد پر بنی رہے گی۔'

اب ایجنسی کو توقع ہے کہ مالی برس 22 میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم ہو کر 9.6 فیصد پر آجائے گی۔ تاہم یہ شرح 31 دسمبر 2021 تک بھارت کی پوری آبادی کا ٹیکہ کاری کرنے پر منحصر ہے۔'

ریٹنگ ایجنسی نے بتایا کہ یکم جون سے 20 جون کے دوران اوسطاً یومیہ ویکسینیشن 32 لاکھ تھی جو 21 جون کو بڑھ کر 87.3 لاکھ ہوگئی۔ اگر ٹیکے لگانے کی رفتار 21 جون کی سطح پر بنی رہی تو بھارت مذکورہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ اگر ویکسینیشن کا ہدف پورا کرنے میں تین ماہ تک کی تاخیر ہے، جی ڈی پی میں شرح نمو مزید گر کر 9.1 فیصد پر آجائے گی'۔

ایجنسی کے مطابق بھارت کی معیشت کوو۔19 کی وجہ سے پہلے سے ہی کھپت میں کمی دیکھ رہی ہے، پی ایف آئی سی مالی برس 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ہی منفی 26.2 فیصد تک گر گئی ہے۔ حالانکہ اس میں بحالی دیکھنے کو ملا ہے اور اب امید ہے کہ مالی برس میں اس میں تیزی آئے گی۔ مزی کورونا وبا کا سامنا اسے بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details