بھارتی کمپنیاں رواں برس 2021 میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7.7 فیصد اضافہ کریں گی۔ یہ دعویٰ منگل کو ہونے والے ایک سروے میں کیا گیا ہے۔ عالمی پیشہ ور خدمات کمپنی 'اے آن' نے منگل کے روز بھارت میں اجرت میں اضافے سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ میں یہ بات کہی ہے۔ اس سروے میں 20 صنعتوں کے شعبوں کی 1،200 سے زائد کمپنیوں کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔
سروے میں شامل 88 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ سنہ 2021 میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔