اردو

urdu

'کاروباری آسانی میں بھارت صحیح راہ پر'

By

Published : Oct 24, 2019, 11:28 PM IST

برآمدی تاجروں کی تنظیم فیڈریشن انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن ( ایف آئی او ) نے عالمی بینک کی کاروباری آسانی فراہم کرنے والی فہرست پر اطمنان کااظہار کیا ہے۔

کاروباری آسانی میں بھارت صحیح راہ پر

برآمدی تاجروں کی تنظیم فیڈریشن انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی او) نے عالمی بینک کاروباری آسانی فراہم کرانے کی فہرست 2020 میں بھارت کے 63 ویں نمبر پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی معیشت صحیح راہ پر ہے اور مقررہ وقت پر چوٹی کے 50 ممالک میں شامل ہونے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

ایف آئی او کے صدر شرد کمار صراف نے جمعرات کو یہاں کہاکہ کاروباری آسانی فراہم کرانے میں بھارت مسلسل سدھار کررہا ہے۔ یہ سدھار سرگرمیوں میں شفافیت اور آسانی کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ حکومت کی توجہ اقتصادی اور انتظامی اصلاحات پر ہے۔

حکومت کی اقتصادی اور انتظامی اصلاحات نافذ کرنے کی مسلسل کوششوں سے کاروباری آسانی(از آف ڈوئنگ بزنس) میں بھارت 14پوائنٹوں کی چھلانگ لگاتے ہوئے 190ممالک کی فہرست میں 63ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ برس کی فہرست میں ہندستان 77ویں نمبر پر تھا۔

کاروبار کے موافق ماحول بنانے والے ممالک کی فہرست ’ورلڈ بینک از ڈوئنگ بزنس 2020‘ میں بھارتی معیشت مسلسل تیسرے سال سب سے تیز رفتار سے بڑھنے والی 10معیشتوں میں شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details