محنت و مزدور کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ بھارت میں لیبر فورس کی شراکت داری میں جنسی فرق کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوشش کر رہا ہے اور تعلیم، تربیت، ہنر، صنعتی ترقی اور یکساں کام کے لیے یکساں تنخواہ یقینی بنا رہا ہے۔
گنگوار نے جی-20 محنت اور روزگار کے وزراء اور امپلائمنٹ ورک گروپ کی ترجیحات پر وزیر سطحی میٹنگ میں کہا کہ مزدوری پر نیا کوڈ 2019 تنخواہ، تقرری اور روزگار کے شرائط میں جنس پر مبنی تفریق کو کم کرے گا۔ خواتین کو تمام اداروں میں ہر طرح کے کام کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقرریوں کو سلامتی اور کام کے گھنٹوں کا التزام یقینی بنانا ہوگا۔ خواتین اب رات کے وقت بھی کام کر سکتی ہیں۔