اردو

urdu

ETV Bharat / business

بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 مئی تک توسیع - پابندی کا اطلاق بین الاقوامی آل کارگو آپریشنوں

بھارت نے جمعہ کے روز بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31 مئی 2021 تک بڑھا دیا ہے۔ تاہم ایئر ببل نظام کے تحت بین الاقوامی پروازیں جاری رہیں گی۔

India extends international passenger flights ban till May 31 amid Covid-19 surge
India extends international passenger flights ban till May 31 amid Covid-19 surge

By

Published : Apr 30, 2021, 3:52 PM IST

نئی دہلی: ہوابازی کے ضابطہ کار ادارے، شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) نے وبائی مرض کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی کمرشل مسافر پروازوں کی خدمات کی معطلی میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ اس دوران جبکہ ملک میں گذشتہ ایک ہفتے سے روزانہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کا اثر: 6 کروڑ 40 لاکھ خواتین روزگار سے محروم

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے 26-06-2020 کو جاری کردہ سرکلر میں ترمیم کی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق بین الاقوامی آل کارگو آپریشنوں اور پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو خصوصی طور پر ڈی جی سی اے نے منظور کیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مسافر پروازوں کو 25 مارچ 2020 کو معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم گھریلو پرواز کی خدمات 25 مئی 2020 سے دوبارہ بحال ہوئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details