اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت نے12.89 لاکھ ٹن سی فوڈ برآمد کیا

ایم پی ای ڈی اے کے چیئرمین کے ایس سرینواس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے برآمد کی طلب میں کمی کے باوجود بھارت نے 12،89،651 ٹن سمندری غذا برآمد کی ہے۔"

By

Published : Aug 18, 2020, 3:53 PM IST

india exports 12 .89 lakh tonne seafood china among largest importers
india exports 12 .89 lakh tonne seafood china among largest importers

کوچی: ملک کی سمندری برآمدات (سی فوڈ) کی برآمدات گذشتہ مالی برس 2019۔2020 میں 1289651 ٹن رہی، قیمت لے لحاظ سے گذشتہ مالی برس میں سمندری غذا کی مصنوعات کی برآمد 46،662.85 کروڑ ، یا 6.68 ارب ڈالر تھی۔ میرین پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) نے پیر کو یہ معلومات دی۔

اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مالی برس میں حجم کے لحاظ سے منجمد کیکڑے کی برآمدات سب سے زیادہ تھیں۔ اس کے بعد مچھلی کا مقاما رہا۔

بھارتی سمندری غذا(سی فوڈ) کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں امریکہ اور چین شامل ہیں۔ ایم پی ای ڈی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2019۔20 میں، روپے میں برآمدات 0.16 فیصد زیادہ تھیں۔

بھارت نے سنہ 2018-19 میں سمندری غذا کی مصنوعات 13،92،559 ٹن برآمد کیں۔ یہ قیمت کے لحاظ سے 46،589.37 کروڑ ($ 672.85 کروڑ) تھا۔

ایم پی ای ڈی اے کے چیئرمین کے ایس سرینواس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے برآمد کی طلب میں کمی کے باوجود بھارت نے 12،89،651 ٹن سمندری غذا برآمد کی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ وبا کی وجہ سے ہمارے بہت سے آرڈرز منسوخ ہوگئے، ادائیگی میں کٹوتی اور تاخیر ہوئی اور کارگو کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ" ہم برآمدی ہدف سات ارب ڈالر سے چوک گئے ہیں۔ تاہم ہم بہت پیچھے نہیں ہیں'۔

سرینواس نے کہا کہ اب عالمی منڈیوں میں لاک ڈاؤن ہٹ گیا ہے، جس سے برآمدات میں تیزی آئے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details