اردو

urdu

ETV Bharat / business

دس بڑی بھارتی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری

چین کے لیے بھارت ایک بہت بڑا مارکیٹ ہے۔ ہر برس لاکھوں کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ بھارت کے تقریباً ہر سیکٹر میں چینی مصنوعات موجود ہے۔ ایسے میں یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ بھارت کی کس کس کمپنیز میں چینی کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔'

India-China face off: Know the Indian companies in which China invests
India-China face off: Know the Indian companies in which China invests

By

Published : Jun 17, 2020, 8:50 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور چین کے مابین سرحد پر تصادم کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ بھارت کی کس کس کمپنیز میں چینی کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔'

اگر آپ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ کے واٹس ایپ یا فیس بک پر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والا فاروڈ میسیج ضرور آیا ہوگا۔

چین کے لیے بڑا بازار ہے بھارت!

چین کے لیے بھارت ایک بہت بڑا مارکیٹ ہے، ہر برس لاکھوں کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ بھارت کے تقریباً ہر سیکٹرز میں چینی مصنوعات موجود ہے۔

پے ٹی ایم

موبائل والیٹ کمپنی پے ٹی ایم میں چین کی علی بابا گروپ نے سرمایہ کاری کی ہے، علی بابا نے پی ٹی ایم میں 400 میلن ڈالر کا سرمایہ کاری کی ہے۔

فلپ کارٹ

آن لائن شاپنگ سائٹ فلپ کارٹ میں چین کی سٹیڈ یو کپیٹل اور ٹینسنٹ ہولڈنگ نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے فلپ کارٹ میں 300 میلن ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

زومیٹو

آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی زومیٹو میں چین کی علی بابا گروپ، الیپے سنگاپور ہولڈنگ پرائیوٹ لمیڈیڈ، اینٹ فنانسل سروس اور سنوائی کپیٹل نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے زومیٹو میں تقریباً 200 میلن ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

سوئیگی

آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی سوئیگی میں چین کی میٹوان ڈائپنگ، ہل ہاؤس کپیٹل اور سیف پارٹنسر نے سرمایہ کاری کی ہے۔ ان کمپنیوں نے سوئیگی میں 500 میلن ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

اولا

آن لائن کیب بکنگ کمپنی اولا میں چین کی ٹنسنٹ ہولڈنگ، سٹیڈ یو کپیٹل، انٹرنل ییلڈ انٹرنیشنل لیمٹیڈ اور چائنا یوریشین اکانامی کاپریشن فنڈ نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے اولا میں 500 میلن سے زائد ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

بائجوز

آن لائن ایجوکیشن ٹکنیکل کمپنی بائیجوز میں چین کی ٹنسنٹ ہولڈنگ نے سرمایہ کاری کی ہے، ٹنسنٹ ہولڈنگ نے بائجوز میں 50 میلن ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

بِگ باسکیٹ

آن لائن گروسری پلیٹ فارم بگ باسکیٹ میں چین کی علی بابا گروپ اور ڈی آر کپیٹل نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے بگ باسکیٹ میں 250 میلن سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

اسنیپ ڈیل

ای کامرس کمپنی اسنیپ ڈیل میں چین کی علی بابا گروپ، ایف آئی ایچ موبائل اور (سافٹ سسبنڈری آف فاکسنگ ٹکنالوجی گروپ) نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے کل 700 میلن ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

اویو

ہوٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی 'اویو' میں چین کی کمپنی دی دی چکسنگ اور چائینا لائنز گروپ نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے اویو میں 100 میلن سے زائد سرمایہ کاری ہے۔

پالیسی بازار

ہیلتھ انشورنس کمپنی کی پالیسی بازار میں چین کی سٹیڈ یو کپیٹل اور ٹنسنٹ نے سرمایہ کاری کی ہے، ان کمپنیوں نے پالیسی بازار انڈیا میں 150 میلن ڈالر کی سامایہ کاری کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details