اردو

urdu

By

Published : Nov 10, 2021, 4:57 PM IST

ETV Bharat / business

بغیر پائلٹ والے طیارے بنانے کیلئے بھارت امریکہ کے درمیان معاہدہ

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان جنوری 2006 میں طے پانے والی مفاہمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے جنوری 2015 میں اس ایم او یو پر دوبارہ دستخط کیے تھے۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے ذریعے دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

بغیر پائلٹ طیارہ ڈیولپمنٹ سے متعلق بھارت۔ امریکہ کے درمیان معاہدہ

بھارت اور امریکہ نے ڈیفنس ٹیکنالوجی اینڈ ٹریڈ انیشیٹو (ڈی ٹی ٹی آئی) کے تحت پہلے پروجیکٹ پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں ممالک نے بغیر پائلٹ طیارہ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان منگل کو ورچول ڈی ٹی ٹی آئی کی 11ویں میٹنگ کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کی سمت میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

میٹنگ کی صدارت بھارت کی طرف سے ڈیفنس سکریٹری (پروڈکشن) راج کمار اور امریکی طرف سے محکمہ دفاع کے سینئر عہدیدار گریگوری کوزنر نے کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے ارادے کا بھی اعادہ کیا تاکہ ٹھوس پیش رفت حاصل کی جا سکے۔

ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے اجلاس عام طور پر سال میں دو بار دونوں ممالک میں باری باری ہوتے ہیں۔ کووڈ وبا کی وجہ سے یہ میٹنگ گزشتہ دو بار سے ورچول ذریعے سے منعقد کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس گروپ کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات پر توجہ مرکوز کرنا اور دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے امکانات کو بڑھانا ہے۔ ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت زمین، پانی، ہوائی اور طیارہ بردار بحری جہاز کی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے والے چار مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پر مبنی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔ ان گروپوں نے ڈی ٹی ٹی آئی کی میٹنگ میں اپنی سرگرمیوں اور پراجیکٹس وغیرہ سے متعلق تعاون کے بارے میں اطلاعات فراہم کریں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details