مرکزی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن Income Tax Returns داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی ہے جبکہ اس سے قبل ریٹرن داخل کرنا ضروری ہوگا۔
محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Department کی جانب سے تیار کی گئی نئی ویب سائٹ جس میں پہلے سے تفصیلات درج Pre-filled ٹیکس ریٹرن فارم کو متعارف کیا گیا ہے۔ آپ کو صرف ایک بار تفصیلات کا جائزہ لینا ہے اور اس میں ضروری تبدیلی و اضافہ کرنا ہے۔ آخر میں ای ویریفائنگ e-Verifying عمل کے ذریعہ فارم کو داخل کرنا ہوگا۔
تاہم، اگر آپ کی آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات محکمہ انکم ٹیکس Income Tax Department کی ویب سائٹ پر ظاہر نہیں ہوتی ہیں، تو اس کی کیا وجوہات ہیں؟
انکم ٹیکس کی ویب سائٹ پر آپ کے اکاؤنٹ میں آمدنی اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات ظاہر نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر محکمہ انکم ٹیکس کو آپ کی جانب سے فراہم کئی گئی تفصیلات کا جائزہ لیں۔ ہوسکتا ہے کہ ابھی تک آپ نے اپنی تفصیلات درج نہیں کی ہوں گی، یا آپ نے PAN کی تفصیلات صحیح انداز میں فراہم نہ کی ہو یا PAN تفصیلات میں غلطیاں، یا جن افراد / ادارے جنہوں نے TDS/ TCS کا عمل کیا ہے اس میں غلط اندراج کیا ہوگا۔
اس کے علاوہ آپ نے PAN کی تفصیلات فراہم کرنے میں کچھ غلطی کی ہوگی یا پھر کچھ معلومات کو چھپانے کی کوشش کی ہوگی۔ ٹیکس کی ادائیگی کے چالان میں غلطی کی صورت میں بھی آپ کی آمدنی اور ٹیکس کی تفصیلات، اکاؤنٹ میں ظاہر نہیں ہوتیں۔