اردو

urdu

ETV Bharat / business

ٹیکس دہندوں کو بیدار کرنے کے لیے سمینار کا انعقاد

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کا عمل اور بروقت انکم ٹیکس جمع کرنے کے تئیں ٹیکس دہندوں کو بیدار کرنے کے لیے آج انکم ٹیکس بیداری سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

income tax awareness seminar held at aurangabad bihar
tax

By

Published : Feb 5, 2020, 8:38 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:44 AM IST

جوائنٹ انکم ٹیکس کمشنر ( پٹنہ) سپریا مجمدار نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے عمل کو کافی آسان بنایا گیا ہے اور وقت پر ٹی ڈی ایس ریٹرن داخل کرنا بھی ضروری ہے۔ متعدد سرکاری محکموں سے وقت پر ریٹرن داخل نہیں کرنے کی وجہ سے وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ ٹیکس دہندوں کے ذریعہ بروقت انکم ٹیکس جمع کرنے سے ملک کی ترقی میں تعاون ہوتاہے اور اس سے ملک کی ترقی میں مدد ملتی ہے۔
سمینار سے معاون انکم ٹیکس کمشنر ٹی۔ ٹی بھوٹیا ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کمار انشل سمیت متعدد افسران نے بھی خطاب کیا۔ سمینار میں متعدد انکم ٹیکس دہندوں کے شبہات ، مسائل کا حل انکم ٹیکس افسران نے کیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details