اردو

urdu

ETV Bharat / business

پاکستان قرض لینے میں ایک بار پھر کامیاب

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان قرض لینے میں ایک بار پھر کامیاب

By

Published : Jul 4, 2019, 2:17 AM IST

آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 'آئی ایم ایف کے ایگزیکیوٹیو بورڈ نے پاکستان کے معاشی منصوبے میں تعاون کے لیے تین برس کے دوران 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس کا مقصد ملک کی معیشت میں بہتری لانے اور معیار زندگی کو بہتر کرنا ہے'۔


مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ 'آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے معاشی اصلاحاتی منصوبے میں تعاون کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کی منظوری دے دی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک ایسا اصلاحاتی نظام جس میں حکومت کی مالی حالت کو بہتر بنانے سمیت ریونیو کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے قرضوں میں کمی لانا ہمارے پروگرام میں شامل ہے'۔

آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'یہ قرض ملک اور حکومت کے فائدے میں ہے تاکہ ملک کی مالی صورت حال کو بہتر بنانے اور مضبوط معاشی انتظام کو یقینی بنانا ہے'۔

خیال رہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد 12 مئی کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو 3 برسوں کے دوران 6 ارب ڈالر سے زائد قرض ملے گا جس سے ملک میں معاشی اصلاحات کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details