کسٹمرز کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے IDFC FIRST بینک نے آج اپنے آن لائن بچت اکاؤنٹس کھولنے کے سفر کیلئے ویڈیو KYC شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شروع سے آخر تک کا یہ ڈیجیٹل سفر بچت اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو مزیدار بنا دیتا ہے کیونکہ یہ کسٹمرز کو صرف تقریبا دو منٹ میں کاغذ کے بغیر KYC مکمل کرنے کی سہولت دیتا ہے اور بچت اکاؤنٹ کی بقایا رقم پر انڈسٹری کی بہترین شرح سود دیتا ہے۔
یہ ڈیجیٹل سہولت کسٹمرز کو گھر بیٹھے شاخ جیسا تجربہ فراہم کرتی ہے اور اس بات کو ممکن بناتی ہے کہ بینکرز کسٹمر سے ان کی سہولت کے مطابق ان سے ورچوئل ملاقات کریں۔ بغیر کسی رابطے والے اس طریقے میں کاغذ یا بایو میٹرک توثیق کا بالکل استعمال نہیں ہوتا، اور اس طرح کے وائی سی کے پروسیس کیلئے بینک اور کسٹمر کے درمیان شخصی طور پر ملاقات کی ضرورت بالکل ختم ہو جاتی ہے۔
کورونا وبا نے کسٹمرز کے اپنے بینکوں کے ساتھ معاملات کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ لین دین کیلئے زیادہ تر ڈیجیٹل اور موبائل چینلز پر انحصار کرتے ہیں۔ ایک ایسے بینک کے طور پر، جو نئے ڈیجیٹل تجربات تخلیق کرنے کی اولین صف میں کھڑا ہے' آئی ڈی ایف سی فسٹ بینک' نے اس پیدا ہونے والی نئی ضرورت کو فوری طور پر پہچانا اور اس نے اپنے کسٹمرز کو ذاتی نوعیت کے انسانی سپورٹ تک رسائی فراہم کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔
رٹیل لائبلٹیز، آئی ڈی ایف سی بینک کے سربراہ امت کمار نے بتایا کہ 'کسٹمر پر توجہ دینے والے ایک بینک کے طور پر، ہم ایک ایسا ڈیجیٹل تجربہ تیار کر رہے ہیں جو شاخ کے اندر کے تجربے کو زندہ رکھتے ہوئے کسٹمر میں تحفظ کا احساس پیدا کرتاہے اور انہیں مشغول رکھتا ہے۔