انڈین کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (آئی سی آر اے) نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ٹیکہ کاری کی تیز رفتار، بمپر خریف پیداوار اور سرکاری اخراجات میں اضافہ کی امید کی بدولت رواں مالی برس میں ملک کی اصل مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)کی شرح کا اندازہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر نو فیصد کردیا ہے۔
آئی سی آر اے کے چیف اکنامسٹ آدتیہ نائر نے پیر کے روز کہا کہ کووڈ ٹیکہ کاری کی تیز رفتار کا یقین دلانے سے گہری رابطہ خدمات کے شعبے کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ اس کی بدولت کورونا وبا کی وجہ سے معیشت کے سب سے زیادہ متاثر شعبہ میں بہتری آئے گی۔ ساتھ ہی خریف کی پیداوار بمپر رہنے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ پہلے کیش منیجمنٹ گائیڈلائنز کو واپس لینے کے بعد مرکزی حکومت کے اخراجات میں متوقع تیزی آئے گی۔ اس کی بنیاد پر ہم نے مالی برس 2021-22میں ملک کی اصل جی ڈی پی کی شرح کے اندازہ کو 8.5فیصد سے برًھاکر نو فیصد کردیا ہے۔