نئی دہلی: سرمایہ کاری کی اطلاعات اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (آئی سی آر اے) نے مالی سال 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں دو فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
آئی سی آر اےنے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مالی سال 2020-21 کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح دو فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ یہ تیسری سہ ماہی میں 0.4 فیصد رہی تھی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم پھر سے کساد بازاری کی زد آنے سے بچ جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی، اس نے چوتھی سہ ماہی میں فی کس مالیاتی اضافے (جی وی اے) کی شرح بھی تیسری سہ ماہی کے ایک فیصد کے مقابلے میں تین فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔